حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "غررالحکم" سے نقل کی گئی ہے۔
اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال امیرالمؤمنین علیه السلام:
«اتَّقُوا بَاطِلَ الْأَمَلِ، فَرُبَّ مُسْتَقْبِلِ یَوْمٍ لَیْسَ بِمُسْتَدْبِرِهِ، وَمَغْبُوطٍ فِی أَوَّلِ لَیْلِهِ قَامَتْ بَوَاکِیهِ فِی آخِرِهِ.»
امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام نے ارشاد فرمایا:
بے بنیاد امیدوں اور وہمی آرزوؤں سے بچو، کیونکہ بہت سے لوگ کسی دن کی آمد کا استقبال کرتے ہیں مگر اس کا انجام نہیں دیکھ پاتے، اور بہت سے ایسے لوگ ہیں جو رات کے آغاز میں محبوب و قابلِ رشک ہوتے ہیں مگر رات کے آخر میں ان پر گریہ و زاری ہوتی ہے۔
غررالحکم، ح 2572









آپ کا تبصرہ